پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی سینیٹ کے ایک رکن کے خلاف ابتدائی الزامات درج کرلیے گئے ہیں۔ الزامات کے تحت اس رکن نے سینیٹ میں اپنی ساتھی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
Published: undefined
سینیٹ میں لوئر- اٹلانٹک ریجن (مغرب) کی نمائندگی کرنے والے 66 سالہ سینیٹر جوئل گیریو کو کل 48 گھنٹے کے لیے گرفتار کیا گیا۔ گیریو پر شکوک ہیں کہ اس نے اپنے اپارٹمنٹ میں شراب کے ایک کپ میں نشہ آور مادہ ڈالا تھا اور اسے سینیٹر سینڈرین جوسو کو پیش کیا تھا۔ جوسو نے خود کو بیمار محسوس کیا اور اس جگہ کو چھوڑ کر چلی گئی۔
Published: undefined
گوریو کے وکیل نے تصدیق کی کہ گوریو کا جوسو پر حملہ کرنے کے لیے اس کو منشیات دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ گوریو نے جوسو سے معذرت بھی کی ہے۔
Published: undefined
وکیل نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہینڈل کرنے میں غلطی تھی جس کی وجہ سے رکن پارلیمنٹ جوسو کو بیماری کا احساس ہوا۔ گوریو ایک عصمت دری کرنے والے نہیں بلکہ ایک ایماندار اور قابل احترام شخص ہیں۔ چاہے جتنا بھی وقت لگ جائے وہ اپنی اور اپنے خاندان کی عزت بحال کریں گے۔
Published: undefined
واضح رہے سینیٹر گوریو کو رہا کر دیا گیا تھا لیکن وہ عدالتی نگرانی میں ہیں اور انہیں پوری تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون اور گواہوں سے بات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز