دیگر ممالک

کورونا وائرس: علی خامنہ ای کی سالِ نو کی تقریر منسوخ، 24 گھنٹوں میں 43 اموات

مہلک وائرس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں ایران میں چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے 43 اموات ہوئی ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کوروناوائرس نے ہرملک کی زندگی بری طرح متاثر کردی ہے اور اس کا قہر اور خوف بڑھتا ہی جا رہاہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر فارسی سالِ نوکے آغاز پر کی جانے والی اپنی تقریر منسوخ کردی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے چین اور اٹلی کے بعد ایران وہ ملک ہے جہاں اس وائرس کی وجہ سے سب سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ان کے دفتر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہر سال امام رضا کے مزار پر سالِ نو کے آغاز پر منعقد ہونے والی تقریب اس مرتبہ منسوخ کردی گئی ہے۔رہبرِ اعلیٰ اس سے خطاب نہیں کریں گے اور وہ مشہد بھی نہیں جائیں گے‘‘۔

Published: undefined

دریں اثناء ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے سرکاری ٹی وی پر کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ان کے مطابق اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے اور 7161 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

گذشتہ 24 گھنٹے میں ایران میں چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے 43 اموات ہوئی ہیں اور 595 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔چین سے باہر کسی ملک میں کرونا وائرس سے یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

Published: undefined

ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے درپیش خطرے کے پیش نظر ملک کی مختلف جیلوں سے قریباً 70 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined