خبر رساں ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور بحرین نے 2020 میں امریکہ کے کہنے پر جس ’ابراہم سمجھوتہ‘ کے تحت اپنے تعلقات بہتر کر لیے تھے، اب اس میں خلل پیدا ہو گیا ہے۔ دراصل اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں جس طرح اسرائیلی فوج نے غزہ میں تباہی مچائی ہے، اس کے خلاف بحرین نے یہودی ملک کے خلاف سخت فیصلہ لیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی دیر شب ایک بیان میں عرب ملک بحرین کی نمائندہ کونسل نے کہا کہ فلسطینی ایشو اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بحرین اپنی حمایت کی تصدیق کرتا ہے۔ کونسل نے غزہ میں حملے روکنے کی بھی اپیل کی۔ اس سے پہلے بولیویا، اردن، چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان اسرائیل نے زور دے کر کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ’مستحکم‘ بنے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم واضح کرنا چاہیں گے کہ سفیروں کو واپس کرنے کے لیے بحرین حکومت سے کوئی نوٹیفکیشن یا فیصلہ نہیں ملا ہے۔‘‘ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز