دیگر ممالک

افغانستان: کابل میں وزارت خارجہ کے پاس زوردار دھماکہ، 13 افراد جاں بحق، زخمیوں میں آئی ای اے جوان بھی شامل

افغانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اس دھماکہ کو خود کش حملہ بتایا ہے، کچھ چشم دید افراد کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو چیک پوسٹ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>کابل دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کابل دھماکہ، تصویر سوشل میڈیا

 

افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ دھماکہ افغانستان کی راجدھانی کابل میں وزارت خارجہ کے قریب ہوا ہے۔ افغانستان کی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ بہت زوردار تھا اور اس کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔ اس دھماکہ میں 13 افراد کی موت کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جبکہ کچھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

افغانی میڈیا نے طالبان کے خصوصی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ پیر کی دوپہر وزارت خارجہ کے مین چیک پوسٹ کے پاس ہوا۔ افغانستان کی ٹولو نیوز کے مطابق اس واقعہ کے چشم دید لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ وزارت خارجہ کی سڑک پر قابل کے ڈاؤن ٹاؤن میں داؤدزئی ٹریڈ سنٹر کے پاس ہوا ہے۔ حالانکہ طالبان حکومت نے ابھی تک اس دھماکہ سے متعلق کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

افغانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اس دھماکہ کو خود کش حملہ بتایا ہے۔ کچھ چشم دید افراد کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو چیک پوسٹ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔ دوسری طرف کابل پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں 6 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے اور کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زردا نے کہا کہ زخمیوں میں 3 آئی ای اے جوان شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی کابل میں وزارت خارجہ کے باہر زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ اس وقت 20 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ 11 جنوری کو ہونے والا وہ دھماکہ خود کش حملہ تھا جس نے طالبان حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس دوران دھماکے ساتھ ساتھ گولی باری کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined