دیگر ممالک

افغان طالبان نے 235 دیہی لوگوں کو رہا کیا

افغان طالبان نے 235 دیہی لوگوں کو رہا کیا

افغانستان میں امریکی فوجی
افغانستان میں امریکی فوجی 

سر اے پال، افغانستان کے شمالی صوبہ سر اے پال میں طالبان نے ایک گاؤں پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے 235 دیہاتیوں کو رہا کر دیا ہے۔

صوبائی گورنر ظہیر ودات نے بتایا کہ طالبان نے مرزا اولانگ گاؤں کے 235 دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رہا شدہ دیہی سر اے پال شہر آ گئے ہیں اگرچہ کچھ دیہی اب بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔ اضافی سیکورٹی فورسز کے وہاں پہنچنے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورس گاؤں پر دوبارہ کنٹرول کے لئے مہم شروع کریں گے۔ طالبان نے ہفتے کے آخر میں گاؤں پر حملہ کیا تھا جس میں 50 مقامی لوگ اور طالبان مارے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined