اعلی قومی مصالحتی کونسل کے صدر عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ہفتہ کو کابل کے قائم مقام طالبان گورنر عبدالرحمن منصور سے ملاقات کی اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
Published: undefined
مسٹر عبداللہ نے ٹویٹ کیا ’’دونوں فریقوں نے افغانستان کے شہریوں کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دارالحکومت کے شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ راجدھانی کابل میں معمولات زندگی کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ راجدھانی کے شہری خود کو محفوظ محسوس کریں‘‘۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’مسٹر منصور نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ کابل کے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے‘‘۔
Published: undefined
دریں اثنا ، حزب اسلامی پارٹی کے لیڈر گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر افغان شہریوں کے خلاف تشدد قابل قبول نہیں ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کئی بااثر سیاستدانوں کا ایک افغان وفد ملک واپس نہیں آیا۔ ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے کچھ رہنما پاکستان سے دوسرے ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز