عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں کے دوران ایک تحقیقاتی ٹیم چین بھیجے گا۔ یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے شدید تنقید اور یورپی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی اصل کے بارے میں تحقیق کی ضرورت پر زور کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس وبا نے دنیا بھر میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ انسانوں کی جانوں کو نگل لیا ہے۔
Published: 30 Jun 2020, 11:40 AM IST
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ایڈہانوم گیبریسس نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ادارہ آئندہ ہفتے ایک ٹیم چین بھیجے گا تا کہ کورونا وائرس کی وبا کی اصل کے حوالے سے تحقیق کی جا سکے۔ امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی ماہ سے عالمی ادارہ صحت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کر رہے تھے .. ساتھ ہی ادارے پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ چین کے حوالے سے جانب داری کا مظاہر کر رہا ہے۔
Published: 30 Jun 2020, 11:40 AM IST
ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کاکردگی میں مطلوبہ بنیادی اصلاحات نہ کیے جانے پر گذشتہ ماہ ادارے کے لیے اپنے ملک کی جانب سے مالی معاونت کا سلسلہ روک دینے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اعلی ذمے داران بیجنگ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات پر پردہ ڈالا اور اس وبا کے ساتھ نمٹنے میں شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔
Published: 30 Jun 2020, 11:40 AM IST
اقوام متحدہ میں ہنگامی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیک ریون نے پیر کی شام اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ کئی ممالک نے عالمی سطح پر کوویڈ-19 کے خلاف پیش رفت کو یقینی بنایا ہے تاہم اس کے باوجود یہ وبا اپنے اختتام کے قریب نہیں آئی ہے بلکہ اس میں شدت آ رہی ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 30 Jun 2020, 11:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jun 2020, 11:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز