دیگر ممالک

نائیجیریا میں ایک اسکول کی دو منزلہ عمارت منہدم، 16 طلبا سمیت 21 افراد جاں بحق، 30 لوگوں کی حالت سنگین

نائیجیریا کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پلیٹو ریاست کے جوس شہر میں ہوا، ایجنسی نے بتایا کہ حادثہ میں 30 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نائیجیریا میں منہدم اسکولی عمارت، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نائیجیریا میں منہدم اسکولی عمارت، تصویر سوشل میڈیا

 

نائیجیریا میں سینٹ اکیڈمک نامی اسکول کی عمارت منہدم ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کی 2 منزلہ عمارت منہدم ہوئی ہے جس میں 16 طلبا سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 30 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اسکول میں امتحان چل رہا تھا۔ اچانک عمارت منہدم ہونے سے افرا تفری اور چیخ و پکار کا ماحول پیدا ہو گیا۔ نائیجیریا کی قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کا کہنا ہے کہ حادثہ پلیٹو ریاست کے جوس شہر میں 12 جولائی کو پیش آیا۔ 13 جولائی کو اس حادثہ سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں اور مہلوکین کی تعداد 21 ہونے کی خبر بھی دی گئی۔ مزید ہلاکتوں کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ این ای ایم اے کا اس حادثہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ 30 افراد سنگین طور سے زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

Published: undefined

پلیٹو ریاست کی حکومت کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد موقع پر تقریباً 120 افراد پھنس گئے تھے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ حادثہ سے بچا جا سکتا تھا، لیکن لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسکول کی عمارت مخدوش ہو چکی تھی پھر بھی اس کی مرمت نہیں کی گئی۔ گورنر کالیب منشّے متفوانگ نے اس حادثہ پر گہرے غم کا اظہار کیا اور سینٹ اکیڈمک اسکول کے طلبا و ملازمین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ انھوں نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ اسپتال میں داخل کیے گئے لوگوں کے کنبوں سے دستاویز اور علاج کا خرچ نہ مانگا جائے۔ اس کے علاوہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریاست میں مخدوش ہو چکی عمارت والے اسکولوں کو جلد بند کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined