جاپان میں ایک بار پھر زوردار زلزلہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جمعرات کے روز جنوبی جاپان میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا اور یہ جھٹکا بہت خطرناک معلوم پڑ رہا تھا۔ زلزلہ کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں ان میں دکانوں اور مکانوں کے سامان تیزی سے ہلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 درج کی گئی ہے، حالانکہ ابھی کہیں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے جاپان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ ان جھٹکوں نے کچھ دیر کے لیے لوگوں کی سانسیں روک دیں۔ زلزلہ کے بعد جاپان میں سنامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ الرٹ جاپان کے محکمہ موسمیات مرکز نے جاری کیا ہے۔ جاپان کے ساحلی علاقوں، خصوصاً میازاکی، کوچی، اہیمے، کاگوشیما اور آئیتا میں سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ زلزلہ کی شدت پہلے 6.9 بتائی گئی تھی، لیکن بعد میں تصحیح شدہ شدت جاری کرتے ہوئے اسے 7.1 بتایا گیا۔ زلزلہ کا مرکز جاپان کے کیوشو شہر میں زمین سے تقریباً 8.8 کلو میٹر اندر تھا۔ اب حالات پر گہرائی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔ کیوشو کے میازاکی میں سمندر کی ایک میٹر اونچی لہریں اٹھتی دیکھی گئی ہیں۔ شروعاتی رپورٹ کے مطابق زلزلہ کا سنٹر نچینان سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں 25 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال یکم جنوری کو جاپان میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا۔ اس میں 318 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 1300 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ایشیکاوا میں زلزلہ سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی تھی جس کے سبب تقریباً 200 عمارتیں جل کر خاک ہو گئی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز