چین میں 30 اپریل کی دیر شب ایک دردناک واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور درجنوں لوگ زخمی ہو گئے۔ واقعہ جنوبی چین میں پیش آیا جب شاہراہ کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے ذریعہ جاری کی گئی کچھ تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہراہ کے کنارے والا حصہ ٹوٹ گیا ہے جس سے ’موت کا کنواں‘ تیار ہو گیا۔ شاہراہ پر چلنے والی کئی گاڑیاں پھسلتے ہوئے اس کنوئیں میں گر گئیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 اپریل کی شب تقریباً 2 بجے یہ حادثہ گوانگڈونگ علاقہ کے میجھوؤ شہر میں ہوا۔ شاہراہ کے ایک بڑے حصہ کے منہدم ہونے سے اس راستے پر گاڑی سے سفر کر رہے تقریباً 19 لوگوں کی موت ہو گئی۔ میجھوؤ شہر علاقہ کے ایک مقامی افسر نے بتایا کہ اس علاقہ میں کچھ دنوں قبل زوردار بارش ہوئی تھی۔ غالباً یہی وجہ ہے جو یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
میجھوؤ شہر میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک افسر نے بتایا کہ شاہراہ کا 17.9 میٹر یعنی 58.7 فٹ طویل حصہ منہدم ہ وگیا۔ اس وجہ سے تقریباً 18 گاڑیاں ڈھلان سے نیچے گر گئیں۔ اس وقت وہاں پر موجود لوگوں نے بتایا کہ وہ رات میں اس راستے پر سفر کر رہے تھے۔ جیسے ہی وہ اس راستے سے آگے نکلے، انھیں زوردار آواز سنائی دی۔ جب انھوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو شاہراہ پر کئی میٹر چوڑا ایک گڈھا ہو چکا تھا۔
Published: undefined
مقامی میڈیا کے ذریعہ جاری کی گئی ویڈیوز اور تصویروں میں جائے حادثہ پر گاڑیوں کے نیچے گرنے کے بعد اس میں لگی آگ کا دھواں دکھائی دے رہا ہے۔ وہاں پر راحت رسانی کا کام جاری ہے اور اب تک تقریباً 30 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔ اس حادثہ کے بعد شاہراہ پر طویل ٹریفک جام کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب