تھائی لینڈ میں اس وقت ایک دردناک حادثہ پیش آیا جب 44 اسکولی بچوں و اساتذہ کو لے جا رہی ایک بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل لے لی جس کی زد میں آنے سے تقریباً 25 افراد کی موت واقع ہو گئی۔ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
اس بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ بس میں آگ کس طرح لگی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس راجدھانی بنکاک سے تقریباً 250 کلومیٹر شمال کی طرف جا رہی تھی۔ بس کہاں جا رہی تھی اس بارے میں بھی فوری طور پر کوئی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ حادثہ تھائی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 12.30 بجے پیش آیا۔ اس بس میں 6 ٹیچر بھی سوار تھے۔ پولیس نے اب تک 16 طلبا اور 3 اساتذہ کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ سُریا جوانگرنگ آنگکٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پیٹونگٹرن شناواترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ حادثہ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین کے تئیں اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کے علاج پر دھیان دینے کی بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’حکومت علاج کے خرچ پر دھیان رکھے گی اور متاثرین کے کنبوں کو معاوضہ فراہم کرے گی۔‘‘ وزیر داخلہ انوٹن چارن ویراکل نے کہا کہ افسران ابھی تک مہلوکین کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں کیونکہ جائے حادثہ پر جانچ کا عمل فی الحال جاری ہے۔ حالانکہ بچے ہوئے لوگوں کی تعداد کی بنیاد پر 25 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز