دیگر ممالک

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی اوپری منزل سے ایک شخص نے لگا دی چھلانگ، اسپتال میں داخل

سیکورٹی کے لیے بنائی گئی خصوصی ٹیم نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، چھلانگ لگانے والے شخص کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مسجد حرام کی فائل تصویر</p></div>

مسجد حرام کی فائل تصویر

 

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی اوپری منزل سے ایک شخص کے چھلانگ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سعودی میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی اوپری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے بعد وہاں موجود سیکورٹی اہلکار حرکت میں آ گئے۔ اس شخص کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج و معالجہ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

مکہ کی سیکورٹی اتھارٹی نے اس واقعہ کے تعلق سے منگل کی صبح جانکاری دی۔ مسجد الحرام کی اسپیشل سیکورٹی فورس نے مسجد کی اوپری منزلوں سے نیچے چھلانگ لگانے والے شخص سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکورٹی نے منگل کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ حرم کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے والے شخص کو ضابطے کی ضروری کارروائی اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس واقعے سے متعلق سرکاری طور پر مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ نتیجہ کار یہ پتہ نہیں لگ سکا ہے کہ مسجد کی اوپری منزل سے کودنے والے شخص کا تعلق کس ملک سے ہے، یا پھر اس نے یہ عمل کیوں انجام دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب کسی نے مسجد الحرام میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ 2017 میں ایک سعودی باشندہ نے کعبہ کے سامنے خود کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ سیکورٹی فورسز نے اس کی جان بچا لی تھی۔ 2018 میں تو خودکشی کے تین واقعات پیش آئے تھے۔ جون 2018 میں ایک فرانسیسی شخص نے مسجد کی چھت سے کود کر جان دے دی تھی۔ جون 2018 میں ہی ایک بنگلہ دیشی شخص نے اسی طریقے سے خود کشی کر لی تھی۔ پھر اگست 2018 میں ایک سعودی باشندہ نے گرانڈ مسجد سے کود کر خودکشی کر لی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined