ترکیے میں 6 فروری کو آئے زلزلہ نے ہر طرف تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے اور بچاؤ و راحت کاری کا عمل اب بھی جاری ہے۔ ملبہ سے لاشوں کو نکالنا اور متاثرین کے عارضی رہائش کا انتظام کرنا مقامی انتظامیہ کے لیے بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ایسے میں کئی ممالک نے ترکیے کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ہندوستان سے بھی بڑی تعداد میں امداد بھیجی جا رہی ہے جس کا تذکرہ ہندوستان میں ترکی کے سفیر فرات صونال نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے فرات نے جانکاری دی کہ ہندوستانی شہریوں کے ایک گروپ نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے 100 کمبل کا عطیہ پیش کیا ہے۔
Published: undefined
فرات صونال نے کمبل بھیجنے والے گروپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے گروپ کے طرف سے بھیجے گئے ایک خط کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ہندوستانیوں کی محبت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے ’’ہندوستان سے بھیجی جا رہی محبت۔‘‘ خط میں آگے لکھا گیا ہے ’’تمام ترک عوام کو ہمارا سلام۔ ابھی دو دن پہلے ترکی میں قدرتی آفت کا سامنا ہوا جس میں جان و مال کے نقصان سے ہم سب بہت پریشان ہیں۔ ہم تمام ہندوستانی مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے غم میں ساتھ کھڑے ہیں۔ خدا ترکی پر رحم کرے اور اسے اس مصیبت سے نمٹنے کی ہمت دے۔‘‘ خط پر کلدیپ، امرجیت، سکھ دیو اور گورو کے دستخط ہیں۔
Published: undefined
اس خط کو شیئر کرتے ہوئے فرات صونال نے لکھا ہے ’’بعض اوقات الفاظ کے معنی لغت میں ان کے معنی سے کہیں زیادہ گہرے ہوتے ہیں جیسے کہ ایک ہندوستانی فیملی کی طرف سے بھیجا گیا یہ خط جو کمبل کے ساتھ ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان نے زلزلہ سے متاثر ترکیے اور شام کو مدد فراہم کرنے کے لیے ’آپریشن دوست‘ شروع کیا ہے۔ اب تک ہندوستان نے ملبے کو کھودنے اور زندہ بچ جانے والوں کے لیے طبی سامان، دوائیں اور تلاش و بچاؤ ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ہندوستانی امداد کی ترکیے میں تعریف بھی ہو رہی ہے اور کئی ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں ہندوستانی ٹیم ملبوں میں پھنسے لوگوں کو نکال رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز