ہفتہ کے روز دنیا کے سب سے بڑے آئل پلیٹ فارم کہے جانے والے روس کے سکھالن جزیرہ پر ایک زوردار گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ پانچ منزلہ عمارت کے پاس ہوا جس کی وجہ سے وہاں پر اپارٹمنٹ بلاک گر گیا۔ اپارٹمنٹ بلاک گرنے کی وجہ سے 9 افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش زور و شور سے جاری ہے۔ مہلوکین میں 4 بچوں کے شامل ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ادارہ رائٹرس کے مطابق گیس دھماکہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ہفتہ کے روز گورنر نے کہا کہ سکھالن میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ بلاک جزوی طور پر گر گیا۔ اس کے ملبہ میں دبنے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ حادثہ کے بعد ایمرجنسی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ روس کی نیوز ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے اپارٹمنٹ کا بلاک گیس دھماکہ کی وجہ سے گرا ہے۔
Published: undefined
ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے ایمرجنسی خدمات سے جڑے ایک ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اپارٹمنٹ کا بلاک ہی منہدم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ سلنڈر کھانا پکانے والے گیس چولھے سے جڑا ہوا تھا اور یہ 20 لیٹر کا گیس سلنڈر تھا۔ بہرحال، روس کی جانچ کمیٹی نے اس حادثہ کے بارے میں تحقیقات شروع ہونے کی بات کہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined