دیگر ممالک

امریکا میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، کیلیفورنیا میں چینی سال نو کا جشن ماتم میں تبدیل

بی بی سی کی خبر کے مطابق پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر علامتی آئی اے این ایس</p></div>

تصویر علامتی آئی اے این ایس

 

امریکہ کے کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں گزشرہ رات ہوئی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی نئے سال کے موقع پر مونٹیری پارک میں ہزاروں لوگ قمری نئے سال کے تہوار کے لیے جمع ہوئے تھے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمے نے کہا کہ وہ اس واقعے میں ملوث مرد مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے مونٹیری پارک میں رات 10 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق، پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے۔ جبکہ لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے پیچھے ایک مرد مشتبہ شخص ہے۔

Published: undefined

لاس اینجلس سے تقریباً 13 کلومیٹر مشرق میں واقع اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ایشیائی آبادی بہت زیادہ ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین آدمی دوڑتے ہوئے اس کے ریسٹورنٹ میں آئے اور اسے دروازہ بند کرنے کو کہا، کیونکہ ایک مشین گن کے ساتھ ایک شخص علاقے میں گھوم رہا تھا اور لوگوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔

Published: undefined

پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد پورا علاقہ پولیس کی گاڑیوں کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔ اطلاع ملنے پر مونٹیری پارک کے شیرف آفس کے تمام افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے خصوصی دستے نے حملہ آور کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں بھرپور آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم دیر شام تک حملہ آور کی گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined