جب سے ایلن مسک نے ٹوئٹر کو اپنے قبضے میں لیا ہے، لگاتار ایسے فیصلے صادر ہو رہے ہیں جو ٹوئٹر صارفین ہی نہیں کمپنی کے ملازمین کو بھی جھٹکا دے رہے ہیں۔ ایک تازہ فیصلے میں ایلن مسک نے پھر ملازمین کو جھٹکا دیا ہے، اور یہ جھٹکا چھوٹا موٹا نہیں بلکہ بہت شدید ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر کے نئے باس مسک نے ملازمین کو ہفتے میں 80 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملازمین کو ملنے والے مفت کھانے کی سہولت بھی ختم کی جائے گی۔ اتنا ہی نہیں، ورک فروم ہوم کی سہولت کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایلن مسک نے حال ہی میں تقریباً 50 فیصد ٹوئٹر ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا، اور پھر کچھ کو واپس بلانے کا بھی فیصلہ لیا۔ اس وقت جتنے ٹوئٹر ملازمین ہیں، ان پر زیادہ کام کے لیے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ ہفتے میں 80 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت اسی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔
Published: undefined
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایلن مسک نے فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ملازمین دفتر نہیں آئیں گے، یہ مان لیا جائے گا کہ اس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ابھی حال ہی میں ٹوئٹر بلو ویریفکیشن کو لے کر مسک نے ملازمین کو الٹی میٹم دیتے ہوئے پیڈ ویریفکیشن کی ڈیڈلائن کو جلد پورا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ساتھ ہی مسک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر افسر اپنی ڈیڈلائن کو پورا نہیں کرتے ہیں تو ان کی چھٹی کر دی جائے گی۔ ظاہر ہے، اس طرح کے احکامات صادر کر ملازمین پر لگاتار دباؤ بنایا جا رہا ہے اور ملازمین کی چھنٹنی کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ایسا لگتا ہے کہ ایلن مسک کو لگاتار ہو رہی تبدیلیوں کے درمیان کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی فکر بھی پریشان کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملازمین کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ایلن مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کے دیوالیہ ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ مسک نے دو ہفتے پہلے ہی ٹوئٹر کو 44 عرب ڈالر میں خریدا تھا اور اس کے بعد ہی کئی ماہرین نے متنبہ کیا تھا کہ اس مہنگے سودے کا سیدھا اثر ٹوئٹر کی مالی حالت پر پڑے گا۔ مالی حالت کو ٹھیک کرنے کے لیے مسک پیڈ ویریفکیشن فیچر لے کر آئے تھے۔ حالانکہ ٹوئٹر نے جمعہ کو فی الحال بلو ٹک سبسکرائبر سروس کو بھی روک دیا۔
Published: undefined
ایلن مسک کے ٹوئٹر خریدنے سے پہلے تک بلو ٹک صرف مشہور ہستیوں، صحافیوں، لیڈروں وغیرہ کو ہی ملتا تھا اور ٹوئٹر ان اکاؤنٹس کو سرٹیفائی کرتا تھا۔ مسک کے نئے اصول کے مطابق اب ایک فون، کریڈٹ کارڈ اور ہر مہینے 8 ڈالر خرچ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا کوئی بھی شخص بلو ٹک حاصل کر سکتا ہے۔ امریکہ میں جیسے ہی یہ اصول نافذ ہوا، کئی فرضی اکاؤنٹ ہولڈرس نے 8 ڈالر ادا کر بلو ٹک حاصل کر لیا اور اس کے بعد ان اکاؤنٹس سے فرضی ٹوئٹ کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined