امریکہ کے لاء انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ اور خفیہ تنظیموں کے ساتھ 20 سال سے زیادہ وقت گزارنے والے سائبر سیکورٹی کمپنی ایف 5 میں انٹلیجنس کے گلوبل ہیڈ ڈین ووڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 میں سے 8 ٹوئٹر اکاؤنٹس فرضی ہیں۔ ووڈس کے اس بیان سے ٹوئٹر ڈیل ختم کرنے کے لیے مقدمے کا سامنا کر رہے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلن مسک کو بڑی راحت مل سکتی ہے۔
Published: undefined
ڈین ووڈس نے ’دی آسٹریلین‘ کو بتایا کہ 80 فیصد سے زیادہ ٹوئٹر اکاؤنٹس غالباً فرضی ہیں۔ سابق سی آئی اے اور ایف بی آئی سائبر سیکورٹی ماہر ووڈس کے مطابق مسک اور ٹوئٹر دونوں نے مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم پر بوٹ مسئلہ کا کمتر اندازہ لگایا ہے۔ یہ ایک بڑا دعویٰ ہے کیونکہ ٹوئٹر کہتا ہے کہ اس کے صرف 5 فیصد صارف بوٹ یا اسپیم ہیں، یعنی فرضی ہیں۔
Published: undefined
ایلن مسک نے نیوز آرٹیکل کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ’’یقیناً 5 فیصد سے زیادہ لگتا ہے۔‘‘ انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا ’’ڈالر/بوٹ کی بنیاد پر یہ معاہدہ کمال کا ہے۔‘‘ مسک نے 44 ارب ڈالر کے ٹوئٹر حصولی معاہدے کو ختم کر دیا ہے اور معاملہ اب ایک امریکی عدالت میں ہے۔ وہسل بلووَر پیٹر مڈگے جیٹکو کی گواہی کا حوالہ دیتے ہوئے مسک اب 17 اکتوبر کے لیے مقررہ ٹوئٹر ٹرائل شروع کرنے کے لیے عدالت سے زیادہ وقت مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیٹکو 13 ستمبر کو امریکی کانگریس میں پراگ اگروال کی قیادت والے ٹوئٹر کے خلاف لگائے گئے الزامات پر گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
سابق ٹوئٹر سیکورٹی چیف نے الزام لگایا ہے کہ ٹوئٹر نے اپنی سیکورٹی رواجوں اور فرضی اکاؤنٹس کی حقیقی تعداد کے بارے میں ریگولیٹرس کو گمراہ کیا ہے۔ جیٹکو کو مسک کی قانونی ٹیم سے ٹوئٹر اور مسک کے درمیان چل رہے مقدمے میں 9 ستمبر کو ایک بیان کے لیے پیش ہونے کے لیے ایک سمن بھی ملا ہے۔ اس درمیان مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر وہسل بلووَر کی گواہی مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے خاتمہ کو درست ٹھہراتی ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او کو عدالت میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ٹوئٹر نے انضمام سے متعلق معاہدہ کے کچھ پہلو کی خلاف ورزی کی ہے، ورنہ انھیں معاہدہ رد کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined