جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں ایک مال بردار جہاز کے ڈوبنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بدھ کے روز پیش آیا جس میں ڈرائیونگ عملہ کے 8 اراکین کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں سے 6 کا تعلق چین سے بتایا جا رہا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جاپان کے ناگاساکی علاقہ سے دور مشرقی چینی سمندر میں ہوا۔
Published: undefined
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوئے مال بردار جہاز میں 22 لوگ سوار تھے جن میں سے 14 لوگوں کو باہر نکالا گیا تھا اور ان میں سے 2 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اب مجموعی طور پر 8 افراد کی موت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 6551 ٹن وزنی مال بردار جہاز ’جِن تیان‘ ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ تھا۔ اس جہاز میں 22 لوگ سوار تھے جن میں سے 14 کا تعلق چین سے تھا جب کہ 8 دیگر لوگ میانمار کے بتائے جا رہے ہیں۔ یہ جہاز لکڑی لے کر ملیشیا سے جنوبی کوریا کے انچیون جا رہا تھا۔
Published: undefined
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق جہاز نے مشرقی چین کے سمندر میں جاپان کے دانجو جزائر سے تقریباً 110 کلومیٹر مغرب میں رات تقریباً 11.15 بجے ایمرجنسی بحران کی اطلاع دی۔ حالانکہ جہاز نے جب مدد کی کال کی تھی اس وقت آندھی کا الرٹ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز کے ڈرائیور عملہ کے اراکین کو جنوبی کوریائی ساحلی محافظ اور جاپان کے دو فضائی سیکورتی فورس کے ذریعہ بچایا گیا تھا۔ اے ایس ڈی ایف کے ذریعہ بچائے گئے دو لوگوں کو ناگاساکی ہوائی اڈے کے ذریعہ سے اسپتال بھیجے جانے کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز