آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے پوری دنیا میں بڑھتے جا رہے ہیں۔ سری لنکا میں اس طرح کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں درجنوں ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں آن لائن مالیاتی گھوٹالوں میں شامل ہونے کے الزام میں تقریباً 60 ہندوستانی شہریوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ انھیں جمعرات کو کولمبو واقع مدیویلا، بٹّاراملا اور مغربی ساحلی شہر نیگومبو سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پولیس ترجمان ایس ایس پی نہال تھلدوا کا کہنا ہے کہ ایک متاثرہ کے ذریعہ شکایت کیے جانے کے بعد چھاپہ ماری کی کارروائی کی گئی۔ اس چھاپہ ماری میں 135 موبائل اور 57 لیپ ٹاپ ضبط کیے گئے ہیں۔ نیگومبو میں ایک گھر پر چھاپہ ماری کی گئی جہاں سے حاصل اہم ثبوتوں کے بعد ابتدائی طور پر 13 مشتبہ افراد کی گرفتاری ہوئی اور 57 فون کے ساتھ کچھ کمپیوٹرس ضبط کیے گئے۔ بعد میں کی گئی کارروائیوں میں مزید 19 گرفتاریاں ہوئیں۔ جب مزید تحقیقات ہوئی تو کچھ دیگر ہندوستانیوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کے دبئی اور افغانستان میں بین الاقوامی روابط سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرین میں صرف مقامی ہی نہیں بلکہ بیرون ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ ایسا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرفتار افراد مالیاتی دھوکہ دہی، غیر قانونی سٹہ بازی اور جوئے کی مختلف سرگرمیوں شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined