دیگر ممالک

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ واقع رادھاکانت مندر میں 200 افراد نے کی توڑ پھوڑ

اسکان رادھاکانت مندر پر حملہ جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے ہوا، حملے کے دوران بھیڑ مندر میں موجود قیمتی سامان اٹھا کر لے گئی اور وہاں موجود سامانوں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں موجود ’اسکان رادھاکانت مندر‘ میں زبردست توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس دوران مندر سے بیش قیمتوں سامانوں کی لوٹ سے متعلق بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈھاکہ کے واری میں 222 لال موہن ساہا اسٹریٹ پر موجود اسکان رادھا کانت مندر پر 200 سے زائد لوگوں کی بھیڑ نے جمعرات کے روز حملہ کر دیا۔ اس حملہ کے دوران مندر میں موجود لوگ اپنی جان بچا کر بھاگتے نظر آئے اور کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق مندر پر حملہ جمعرات کی شام تقریباً 7 بجے ہوا۔ حملے کے دوران بھیڑ مندر میں موجود قیمتی سامان اٹھا کر لے گئی اور وہاں موجود سامانوں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جو تصویریں سامنے آئی ہیں ان میں مندر کی دیواریں بھی ٹوٹی ہوئی دکھائی پڑ رہی ہیں۔ وہاں رکھے ہوئے سامان بکھرے پڑے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملہ کے بعد مندر اور آس پاس کے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ ماحول زیادہ خراب نہ ہو، اس لیے سیکورٹی انتظامات کافی بڑھا دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال بنگلہ دیش کے کومیلا شہر واقع نانور دیگھی جھیل کے پاس دُرگا پوجا پنڈال میں مبینہ طور پر قرآن کی بے ادبی کیے جانے کی خبریں پھیل گئی تھیں، پھر اس کے بعد پیدا تشدد میں کم از کم تین لوگ مارے گئے تھے۔ اس سے قبل ڈھاکہ کے ٹیپو سلطان روڈ اور چٹگاؤں کے کوتوالی میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آئے تھے۔ بنگلہ دیش حکومت نے شرپسند افراد کے خلاف کچھ سخت اقدام بھی کیے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined