امریکی سائنسدانوں نے اوہیو ریاست میں چھ مقامات پر سفید پونچھ والے کئی ہرنوں میں کورونا وائرس کے کم از کم تین ویریئنٹ کے انفیکشن کا پتہ لگایا ہے۔ سائنسدانوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ہرنوں میں یہ انفیکشن غالباً انسانوں سے پھیلا ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد طبی حلقہ پریشان ہے اور کورونا کو قابو کرنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے جنوری اور مارچ 2021 کے درمیان شمال مشرقی اوہیو کے 9 مقامات پر 360 سفید پونچھ والے ہرنوں کے نمونے لیے ہیں۔ پی سی آر جانچ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے ہرنوں کے نمونوں (35.8 فیصد) میں جینیاتی عناصر کا پتہ لگایا۔ محققین چھ مقامات پر سورس کوو-2 (بی.1.2، بی.1.582 اور بی.1.596) کے تین ویریئنٹ کی پہچان کرنے میں اہل تھے۔
Published: undefined
رسالہ ’جرنل‘ میں شائع رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جنگلی ہرن میں سورس کوو-2 وائرس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے۔ تجزیہ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 2021 کے شروعاتی مہینوں میں اوہیو میں اہم بی.1.2 وائرس مختلف مقامات پر ہرنوں کی آبادی میں کئی بار پھیل چکا ہے۔ نتائج کی بنیاد پر محققین نے اندازہ لگایا کہ انفیکشن کی وسعت 9 سائٹس میں 13.5 سے 70 فیصد تک تھی، جس میں سب سے زیادہ پھیلاؤ 4 سائٹس میں دیکھا گیا تھا جو زیادہ گھنی آبادی والے علاقوں سے گھرے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز