اسرائیل اور فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کے درمیان 7 اکتوبر کو ساحلی علاقے میں شروع ہوئی جنگ کے تباہ کن اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ شروعاتی تین دنوں میں ہی غزل میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 23 ہزار 538 افراد داخلی طور پر نقل مکانی کو مجبور ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے افسر نے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد جاری کرتے ہوئے مزید برے حالات کا اندیشہ ظاہر کیا۔
Published: undefined
انسانی معاملوں کے کوآرڈنیشن کے لیے اقوام متحدہ دفتر (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے درمیان خوف، سیکورٹی فکر اور ان کے گھروں کی تباہی کے سبب 17500 سے زیادہ کنبے، جن میں 1 لاکھ 23 ہزار 538 سے زیادہ لوگ شامل ہیں، داخلی طور سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
فلسطینی پناہ گزینوں کے تعلق سے اقوام متحدہ راحت و کارگزاری ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ وہ موجودہ وقت میں غزہ پٹی کے سبھی علاقوں میں اپنے 64 اسکولوں میں 73 ہزار 538 داخلی طور پر نقل مکانی کو مجبور لوگوں (آئی ڈی پی) کو پناہ دے رہی ہے۔ ان میں سے 45 نامزد ایمرجنسی پناہ گاہ (ڈی ای ایس) ہیں۔
Published: undefined
یو این آر ڈبلیو اے کے ایک ترجمان عدنان ابو حسنہ کو اندیشہ ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد مزید بڑھے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان اسکولوں میں بجلی ہے، ہم انھیں کھانا، صاف پانی، نفسیاتی امداد اور طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔‘‘ ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی میں 225 سے زیادہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو پناہ دینے والا یو این آر ڈبلیو اے اسکول اسرائیلی ہوائی حملے کی زد میں آ گیا۔ پناہ گزینوں میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے، لیکن اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ غزہ میں 23 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں۔ 7 اکتوبر کو جب اسرائیل نے جوابی ہوائی حملہ شروع کیا تو اس سے پہلے کچھ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی تنبیہ دی تھی۔ دونوں فریقین (حماس اور اسرائیل) کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں اب تک کم از کم 493 فلسطینی اور کم و بیش 1000 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دونوں فریقین کے تقریباً 3000 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز