دیگر ممالک

ڈھاکہ میں آگ لگنے سے 100 جھونپڑیاں جل کر خاکستر

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی بڑی جھگی بستیوں میں سے ایک میں بھیانک آگ لگنے سے کم از کم 100 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر سروس کے ڈیوٹی آفیسر راشد بن خالد نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ آگ ڈھاکہ کے تیجگاؤں صنعتی علاقے میں واقع کنیپاڑہ جھگی بستی میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق 19:50 پر لگی اور تیزی سے علاقے میں موجود سینکڑوں جھونپڑیوں میں پھیل گئی۔

Published: undefined

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکریپ لوہے کی چادروں، پلاسٹک اور گتے سے بنی کم از کم 100 جھونپڑیاں آگ میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined