پاکستان پیپلز پارٹی کیس کی منتقلی کی مخالفت کرتی رہی۔ لیکن آصف علی زرداری اور ان کی ہمیشرہ فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوتے رہے۔ مقدمے کی اسلام آباد منتقلی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں عدالت نے پانچ مرتبہ توسیع کی تھی۔ لیکن پیر دس جون کے روز بالآخر عدالت نے مزید توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور آصف زرداری کو گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
یہ سب کچھ ایک ایسے دن ہوا جب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو اسلام آباد میں رواں مالی سال کا معاشی جائزہ پیش کرنا تھا۔ صحافیوں نے پوچھا کہ منگل کے روز قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش ہونا ہے، اپوزیشن شور شرابہ کرے گی تو ایسے میں آپ بجٹ کیسے پیش کریں گے؟
Published: undefined
اس پر مشیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی صورت حال میں احتجاج تو ہوتا ہی ہے۔ وہ کئی بار صحافیوں کے سوالات پر جھجھکتے بھی رہے اور متعدد سوالات کے جوابات کے لیے انہوں نے مشیر تجارت رزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، وزیر مملکت عمر ایوب اور حماد اظہر کو آگے کر دیا۔
Published: undefined
پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آصف زرداری کی گرفتاری کے ملبے میں اقتصادی سروے سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کی نیوز کانفرنس دب گئی، سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس کو نجی ٹی وی چینلز پر خلاف توقع وہ کوریج نہ مل سکی، جو ہر سال بجٹ کے موقع پر ملتی ہے اور حکومت اس اہم مرحلے سے باآسانی گزر گئی۔‘‘
Published: undefined
لیکن سینئر بزنس صحافی حارث ضمیر کہتے ہیں، ''اقتصادی سروے کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد مشیر خزانہ کے پاس صحافیوں کے اکثر سوالات کے جواب نہیں تھے اور وہ مختلف بہانوں سے سوالات کو ٹالتے رہے، جس سے لگا کہ شاید فی الحال حکومت بالکل لاجواب ہے۔‘‘
Published: undefined
اقتصادی روزنامے 'بزنس ریکارڈر‘ سے وابستہ معاشی تجزیہ نگار عمران سلطان آئندہ بجٹ کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ''آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو انتہائی سخت شرائط پر قرض دینے کی حامی بھری ہے تاہم موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت کے لیے ان اصلاحات پر عمل درآمد ممکن دکھائی نہیں دیتا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز