واشنگٹن: یو ٹیوب نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر لوگوں کی ہزاروں متنازعہ ویڈیوز کو پالیسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔ یو ٹیوب کے چیف ایگزیکٹیو افسر سندر پچائی نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’ہم ٹرمپ سمیت بہت سے لوگوں کے ہزاروں ویڈیوز کو چینل سے ہٹا رہے ہیں‘‘۔
Published: undefined
اپنے بیان میں پچائی نے صاف لفظوں میں کہا کہ’’ہمارے پاس پوسٹ کیے جانے والے مواد کے تعلق سے پالیسیاں ہیں، جو واضح طور پر اس پیمانے پر مواد کی شناخت کرنے اور لوگوں کو دیکھنے سے پہلے اسے ہٹانے کے بارے میں فیصلہ کرتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یو ٹیوب کے پاس مواد کو ہٹانے کی پالیسی ہے۔ ہم ایسے مواد کی سفارش نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی جگہ دیتے ہیں، جو کسی طرح کے تشدد کو فروغ دیتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز