خبریں

مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف یوتھ کانگریس کا ’بھارت بچاؤ جن آندولن‘

دہلی کے رائے سینا روڈ سے پارلیمنٹ کی طرف نکالے گئے مارچ کو پولس نے پریس کلب کے نزدیک روک لیا اور کئی لیڈروں و کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا انڈین یوتھ کانگریس کی ’بھارت بچاؤ جن آندولن‘ کا منظر

انڈین یوتھ کانگریس نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے ’بھارت بچاؤ جن آندولن‘ کی شروعات کی اور دہلی کے رائے سینا روڈ پر احتجاجی مارچ کیا۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں تنظیم کے ہزاروں عہدیداران اور کارکنان شامل ہوئے۔ انڈین یوتھ کانگریس کے صدر کیشو چند یادو نے کہا کہ یہ ’جن آندولن‘ (عوامی تحریک) ملک میں بڑھتی معیشت اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہم لڑیں گے، یوتھ کانگریسی نہیں ڈریں گے۔ انھوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں تعلیمی پالیسی کا تعین بھی نہیں کیا گیا۔ حالات یہ ہیں کہ تعلیم کے نام پر سی بی ایس ای میں پیپر لیک ہو رہا ہے اور ایس ایس سی داخلہ امتحان میں 40 سے 80 لاکھ روپے لے کر کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل فروخت کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس دوران انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کام کی جگہ صرف جملے بازی کرتے ہیں۔ اب وزیر اعظم مودی کی جملے بازی نہیں چلے گی۔ رائے سینا روڈ سے پارلیمنٹ کی طرف نکالے گئے مارچ کو پولس نے پریس کلب کے نزدیک روک لیا اور کئی لیڈروں و کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ بعد میں ان لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اس عظیم الشان مظاہرہ کے پیش نظر دہلی پولس کے افسران نے کافی تعداد میں پولس فورس تعینات کر رکھا تھا۔

Published: undefined

یوتھ کانگریس کے ترجمان امریش رنجن پانڈے نے اس سلسلے میں بتایا کہ احتجاجی مارچ کے دوران کارکنان کو ہٹانے کے لیے پولس نے پانی کی بوچھار بھی کی۔ اس معاملے پر یوتھ کانگریس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’یوتھ کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی۔ آپ اپنی لاٹھیاں، پانی کی بوچھاریں، گولیاں سب تیا ررکھیے۔ یہ ملک بچانے کے لیے جوانوں کا ٹولہ ہے۔‘‘

Published: undefined

آل انڈیا مہیلا کانگریس نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں پر مودی حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ بدھ کی صبح پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے کمی کی خبر سے تھوڑی راحت ہوئی تھی لیکن وہ بھی غلط ثابت ہوئی۔ 17ویں دن پٹرول صرف ایک پیسہ سستا ہوا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے مودی حکومت کے دور اقتدار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں نوجوان بے روزگار ہیں، کسان پریشان ہیں کہ ان کی فصلوں کی واجب قیمت نہیں مل رہی ہے۔ ملک میں خاتون کہیں بھی محفوظ نہیں ہے۔ حال یہ ہے کہ عام آدمی بے حال ہے اور حکومت خوشحال ہے۔ ان حالات میں لوگوں کے پاس آواز اٹھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہوا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر اشوک تنور نے کہا کہ آج ہندوستان کو فرقہ واریت اور آئین مخالف طاقتوں سے بچانا ہے۔ انھوں نے بی جے پی کے لوگوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو مذہب، ذات، علاقائیت کے نام پر بانٹنا چاہتے ہیں لیکن اب ہندوستان کو بچانے کا کام یوتھ کانگریسیوں پر ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر ششی تھرو نے اس سلسلے میں کہا کہ ملک کو جھوٹے وعدے، نقلی تشہیر اور تقسیم کی سیاست سے بچانا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined