بی جے پی کے ذریعہ گزشتہ حکومتوں کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو فراموش کرنے اور ان کے ذریعہ جاری کردہ منصوبوں کو اپنا منصوبہ قرار دینے کی بات کوئی نئی نہیں ہے۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے ورنداون سے تعلق رکھتا ہے جہاں سماجوادی پارٹی حکومت کے ذریعہ تیار کردہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ افتتاح کردہ کنڈ کے پاس موجود کتبہ پر تحریر کیے گئے اکھلیش یادو کے نام کو مٹا دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانکاری خودسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دی ہے۔
Published: undefined
دراصل اکھلیش یادو نے 9 جون کو ورنداون کا دورہ کیا جہاں انھوں نے دیکھا کہ جس کتبہ پر ان کا نام لکھا ہوا تھا اس پر پینٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج ورنداون جانے پر پتہ چلا کہ 2015 میں گووردھن کے جس قدیم رودر کنڈ کا میں نے افتتاح کیا تھا، وہاں میرے نام کے کتبہ پر حکومت کے افسران نے پینٹ کر کے میرا نام مٹا دیا ہے۔ حکومت بدلنے پر گزشتہ حکومتوں کے کام کو فراموش کرنا بی جے پی کی منفی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined