نئے کورونا معاملوں کی عالمی تعداد میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے 71 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ نئی اموات کی تعداد میں 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ جانکاری عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے وبا کی حالت پر ایک ہفتہ واری ڈاٹا میں کہا کہ 27 دسمبر 2021 سے 2 جنوری 2022 تک تقریباً 95 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے جب کہ 41 ہزار سے زیادہ نئی اموات ہوئیں۔
Published: undefined
سبھی علاقوں نے ہفتہ واری معاملوں میں اضافہ درج کیا ہے، جن میں امریکہ نے سب سے زیادہ (100 فیصد)، اس کے بعد جنوب مشرقی ایشیا (78 فیصد) اور یوروپ (65 فیصد) نے رپورٹ کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جہاں افریقہ میں ابھی نئی اموات کی تعداد میں ہفتہ واری اضافہ درج کیا گیا ہے، وہیں دنیا کے دیگر سبھی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے اموات میں کمی درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز