بھارتی سیاست میں خواتین حکومت میں اعلی عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے اقتدار کے دو ادوار دیکھے ہیں۔ پہلا دور سن 1966 سے سن 1980 تک تھا جب کہ دوسرا سیاسی سفر سن 1980 میں شروع ہوا اور سن 1984 تک جاری رہا۔ اکتوبر سن 1984میں نئی دہلی صفدرجنگ روڈ پر واقع اندرا گاندھی کی رہائش گاہ پر انہیں قتل کر دیا گیا۔
Published: undefined
آج کل بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع خواتین ہیں۔ سونیا گاندھی حزب اختلاف کی سیاست دان ہیں، جو ایک طاقتور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ امریکی میگزین فوربزکی ایک فہرست کے مطابق وہ دنیا کی طاقتور خواتین میں سے ایک ہیں۔
Published: undefined
ڈائریکٹر برائے سماجی تحقیق نئی دہلی رنجنا کماری نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’’بھارتی سماج میں دو اقسام کی خواتین سیاست میں شمولیت اختیار کرتی ہیں۔ ایک وہ جو بڑے سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھتی ہوں اور دوسری وہ جنہوں نے بہت نچلے طبقے سے سیاست سفر کا آغاز کیا ہو۔ مثال کے طور پر ممتا بینرجی جو مغربی بنگال ریاست کی وزیر اعلی ہیں یا پھر ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی سابق وزیر اعلی مایاواتی۔
Published: undefined
خواتین کے مسائل کے حوالے سے سال 2019 کے بھارتی انتخابات اس لیے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ بھارتی اپوزیشن نیشنل کانگریس پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پارلیمان سے وہ بل منظور کرائے گی، جس کا تعلق لوک سبھا میں خواتین کی تینتیس فیصد نمائندگی سے ہے۔
Published: undefined
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ آیا سیاسی معرکے پر خواتین کی موجودگی کا کتنا اثر پڑے گا، لیکن بھارت میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کی اہل ہےکہ فیصلہ کسی بھی سمت جا سکتا ہے۔
Published: undefined
بھارت کے انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق،’’ بھارت میں تقریباً بیالیس کروڑ سے زائد خواتین ووٹ ڈالنے کی اہل ہیں۔ ایوان زیریں یعنی ’لوک سبھا‘ میں خواتین کی تعداد 11 فیصد ہے البتہ خواتین کی 33 فیصد شمولیت یقینی بنائے جانےکا بل ابھی قانون سازوں کی جانب سے پاس نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
کاروندا نندی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ وہ دسمبر سن 2012 میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی نربھیاکی بھی وکیل ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری سیاسی جماعتیں بہت پدرانہ ذہنیت کی مالک ہیں اورخواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined