ووڈافون کمپنی جلد ہی تقریباً 1000 ملازمین کی چھنٹنی کرنے والی ہے۔ یہ چھنٹنی اٹلی میں ہوگی اور کہا جا رہا ہے کہ چھنٹنی کیے جانے والے ملازمین اٹلی میں مجموعی وَرک فورس کا ایک بڑا حصہ ہے۔ دراصل گزشتہ ہفتے ہی اس سلسلے میں کمپنی کے افسران نے ایک خبر رساں ایجنسی کو جانکاری دی تھی۔ دو افسران نے بتایا تھا کہ برٹش ٹیلی کام جوائنٹ اپنی اٹلی کی یونٹ کو چھوٹا کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعہ کمپنی کی لاگت کم کرنے کا منصوبہ بنا کر اس کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
’اکونومک ٹائمز‘ میں شائع ایک خبر کے مطابق ووڈافون اٹالیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے ریونیو میں گراوٹ اور کم ہوتے مارجن کے سبب ٹیلی کام سیکٹر میں زیادہ مقابلہ آرائی کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ اس کے سبب ہی کمپنی کو یہ سخت فیصلہ نہ چاہتے ہوئے بھی لینا پڑ رہا ہے۔ کمپنی نے یونینوں کی ایک میٹنگ میں اس سلسلے میں جانکاری دی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی کو اپنے آپریشنل کام کو تیز رفتار سے آسان بنانا ہے۔ لہٰذا ووڈافون اٹالیہ کے پاس اس کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے کہ ملازمتیں کم کی جائیں۔
Published: undefined
ووڈافون اٹالیہ کے پاس مارچ تک مجموعی طور پر 5765 ملازمین تھے۔ یہ جانکاری گروپ کی تازہ سالانہ رپورٹ کے مطابق ملی ہے۔ کمپنی پوری دنیا میں تقریباً 104000 لوگوں کو ملازمت دیتی ہے۔ اسی سال جنوری کو بھی ایک خبر آئی تھی کہ ووڈافون نے آئندہ 5 سال میں سینکڑوں ملازمین کی چھنٹنی کا منصوبہ بنایا ہے۔ مارکیٹ میں بحران کے اثر کو دیکھتے ہوئے ووڈافون نے نومبر 2022 میں ہی اپنے کوسٹ کٹنگ کا اعلان کر دیا تھا۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی 2026 تک اپنے خرچ میں 1.08 بلین ڈالر تک کی کمی کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز