سری لنکا اس وقت زبردست معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ سبھی چیزوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ روزمرہ کے استعمال کی چیزیں اور خوردنی اشیاء کی خریداری لوگوں کے لیے محال ہے۔ آلو، پیاز، مچھلی وغیرہ کی قیمت ایک ہفتے پہلے جتنی تھی، موجودہ وقت میں اس سے چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت سری لنکا میں مچھلی کی قیمت 1000 روپے کلو ہے۔ اسی طرح آلو کی قیمت 240 روپے کلو، پیاز کی قیمت 260 روپے کلو اور لیموں کی قیمت 500 روپے کلو ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو لیموں کی قیمت سری لنکا کے مقابلے ہندوستان میں زیادہ ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ہندوستان کا ایک روپیہ سری لنکا کے چار روپے کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی لیموں اگر سری لنکا میں 500 روپے کلو مل رہا ہے تو یہ ہندوستانی روپے میں 125 روپے بیٹھتا ہے۔ چونکہ ہندوستان میں اس وقت لیموں کی قیمت 350 روپے کلو ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان میں بھی مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔
Published: undefined
بہرحال، سری لنکا کے کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے سے ہی بڑھی ہوئی تھی لیکن گزشتہ کچھ ہفتوں میں چیزوں کی قیمتیں چار گنا تک بڑھ گئی ہیں۔ کچھ ہفتے پہلے کوئی سامان جتنی رقم پر ایک کلو مل رہا تھا، وہ اب اتنی رقم میں ایک پاؤ مل رہا ہے۔ سری لنکا میں مہنگائی کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں ایک سیب کی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔ عوام سب سے زیادہ پریشان آلو اور پیاز کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے ہیں، کیونکہ اس سے غریبوں کے پلیٹ پر سیدھا اثر پڑ رہا ہے۔ ہندوستان میں جو پیاز 25 روپے کلو ہے، وہ سری لنکا میں 260 روپے ہے۔ اگر ہندوستانی کرنسی کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ قیمت 65 روپے کلو ہوتا ہے۔ اسی طرح جو آلو ہندوستان میں 20 روپے کلو ہے، اس کی قیمت سری لنکا میں 240 روپے کلو ہے۔ یعنی ہندوستانی کرنسی کے حساب سے 60 روپے کلو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined