خبریں

کیا عوام وزیر اعظم کو سننا نہیں چاہتے؟

وزیر اعظم کی کرناٹک کے دونگیرے علاقہ کی انتخابی ریلی میں جس طرح خالی کرسیاں نظر آئیں اس سے ایک بات تو واضح ہے کہ اب وزیر اعظم کو سننے میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ 

نیشنل ہیرالڈ 
نیشنل ہیرالڈ  وزیر اعظم کی انتخابی ریلی کا منظر

ابھی پورے چار سال بھی نہیں ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی عوام میں جو مقبولیت تھی وہ بہت تیزی کے ساتھ ختم ہو رہی ہے۔ کرناٹک کے دونگیرے علاقہ میں 27فروری کو وزیر اوعظم کی ایک انتخابی ریلی تھی لیکن اس میں یہ حال تھا کہ بیشتر کرسیاں خالی تھیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کی مقبولیت بہت تیزی کے ساتھ ختم ہو رہی ہے۔

Published: 28 Feb 2018, 7:36 AM IST

کرناٹک کانگریس نے کل جو ویڈیو جاری کیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ بہت کم تعداد میں لوگ وزیر اعظم کو سننے کے لئے پہنچے اور ایسا محسوس ہوا جیسے وزیر اعظم کرناٹک کی عوام سے نہیں بلکہ خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہوں۔

گزشتہ ایک ماہ میں وزیر اعظم کا کرناٹک میں یہ تیسرا انتخابی دورہ تھا۔ ابھی حال ہی میں امت شاہ نے بھی کلبرگی (گلبرگہ) میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا اور اس میں بھی خالی کرسیاں نظر آئی تھیں۔ بی جے پی میں اس بات کو لے کر تشویش ہے کہ ان کے دو سب سے بڑے رہنماؤں کے انتخابی جلسوں میں عوام نہیں آ رہی ہےاور عوام کی بے رخی کو دیکھ کر بی جے پی پریشان ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم پورے ملک میں مستقل انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہیں اور ان کے ہر اجلاس کا لائیو ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کو سننے میں کوئی دلچسپی نہیں رہ گئی۔ وزیر اعظم اور امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کا کوئی اور رہنما انتخابی جلسوں میں دکھائی نہیں دیتا۔

Published: 28 Feb 2018, 7:36 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Feb 2018, 7:36 AM IST