اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع کے فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے سینئر لیڈر و ایم پی امیدوار للوسنگھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے امیدوار اور ایم ایل اے اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
وک سبھا الیکشن میں امیٹھی میں ناقابل تسخیر سبقت کی جانب بڑھ رہے کانگریس امیدوار کشوری لال کو پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مبارک باد دی ہے واڈرا نے ایکس پر پوسٹ کیا' کشوری بھیا۔ مجھے کبھی کوئی شک نہیں تھا مجھے شروع سے یقین تھا کہ آپ جیتو گے۔ آپ کو امیٹھی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں کی مبارک باد۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
راہل گاندھی رائے بریلی میں سوا تین لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ دوسری سیٹ وائناڈ پر ان کی سبقت 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ پر اپنے نزدیکی امیدوار سے کافی آگے چل رہے ہیں۔ راہل گاندھی 2 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ (ایک لاکھ ووٹ) سے ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔وہیں امیٹھی سیٹ پر کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے اسمرتی ایرانی کی حالت خراب کر دی ہے۔ کشوری لال ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور اسمرتی ایرانی سے 45 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
مظفرنگنر سیٹ پر مرکزی وزیر مملکت سنجیو بلیان پیچھے چل رہے ہیں۔ یہاں پر سماجوادی پارٹی کے ہریندر ملک تقریباً 13.5 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
یو پی کی امروہہ سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کنور دانش علی چار ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی کے کنور سنگھ تنور ان سے پیچھے ہیں۔ جبکہ بی ایس پی کے مجاہد حسین تیسرے مقام پر ہیں۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر رجحانات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے مطابق یوپی کی 80 سیٹوں میں سے انڈیا اتحاد نے 41 سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ بی جے پی محض 36 سیٹوں آگے ہے۔ دیگر پارٹیاں تین سیٹوں پر آگے ہیں۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
اتر پردیش کی کچھ لوک سبھا سیٹوں کے رجحانات حیران کر رہے ہیں۔ امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پیچھے چل رہی ہیں اور اس سیٹ سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے سبقت بنا لی ہے۔ دوسری طرف میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ارون گووِل بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ ان پر سماجوادی پارٹی کی سنیتا ورما نے سبقت بنائی ہے۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
یو پی کی مین پوری سیٹ پر ڈمپل یادو 8 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
یو پی میں ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی 19 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ سماجوادی پارٹی 11 اور کانگریس 5 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں پر پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد بی جے پی کے امیدوار کئی سیٹوں پر آگے ہیں جبکہ کچھ سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار بھی آگے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے بھی کئی سیٹوں پر برتری برقرار رکھی ہے۔ حالانکہ اس وقت یہی رجحانات ہیں۔ اب ای وی ایم ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 سیٹیں ہیں۔ اس وقت ان میں سے 64 لوک سبھا سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 57.13 رہا جو 2019 کے مقابلے 2.05 فیصد کم ہے۔ یہاں آج 851 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Jun 2024, 8:10 AM IST
تصویر @revanth_anumula