خبریں

اتر پردیش: یوگی حکومت میں مریض بدحال، خون نہ ملنے سے خاتون کی موت

فیض آباد ضلع اسپتال میں خون نہیں ملنے کے سبب ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ خاتون انیمیا سے متاثر تھی۔ گزشتہ پندرہ دنوں سے اس کا علاج سوہوال کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں چل رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے راج میں سرکاری اسپتالوں اور ڈاکٹروں کی لاپروائی جاری ہے۔ تازہ معاملہ فیض آباد کے ضلع اسپتال سے سامنے آیا ہے جہاں سرکاری بلڈ بینک کی لاپروائی کے سبب وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے رِنکا نامی خاتون نے دَم توڑ دیا۔ خاتون کی موت کے بعد اسپتال انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی۔ اسپتال کے ای ایم او ڈاکٹر ایس بی سنگھ نے بلڈ بینک کے ملازم کو بلا کر ڈانٹ لگائی اور معاملہ کو رفع دفع کر دیا۔

Published: undefined

مہلوکہ خاتون روناہی تھانہ حلقہ کی رہنے والی تھی۔ وہ انیمیا سے متاثر تھی۔ گزشتہ پندرہ دنوں سے اس کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سوہوال میں چل رہا تھا۔ حالت سنگین ہونے کے سبب اسے سی ایچ سی سے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا تھا۔ ضلع اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سرجن ڈاکٹر ایس پی بنسل نے خاتون کی جانچ کی تھی۔ جانچ کے بعد ڈاکٹر نے بلڈ بینک کو فوری طور پرخون دستیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ بلڈ بینک کے ملازم خاتون کے اہل خانہ کو دوڑاتے رہے لیکن خون دستیاب نہیں کرایا۔ داخل اسپتال ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر خون کی کمی میں خاتون کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined