اتر پردیش کے غازی آباد میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالنے کے دوران سڑک پر جام لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پولس نے 150 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ یہ معاملہ منگل کی شب تقریباً 8 بجے کا ہے۔ اندرا پورم تھانہ علاقہ میں لوگوں نے این ایچ-9 پر کینڈل مارچ نکالنے کے دوران سڑک پر جام لگا دیا تھا۔ الزام ہے کہ کچھ لوگوں نے اس دوران ہنگامہ بھی کیا۔ پولس کے مطابق لوگوں کے ایسا کرنے سے این ایچ-9 پر کئی گھنٹوں تک جام لگا رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ دو سو لوگ پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت دینے کے لیے کینڈل مارچ نکال رہے تھے۔
Published: undefined
پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر اتر رہے ہیں اور کینڈل مارچ نکال کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے مدنظر فوج کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہی ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد اب تک کئی بڑےد ہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز