خبریں

اترپردیش: رائے بریلی میں بی جے پی لیڈر پرعصمت دری کا الزام

اترپردیش کے رائے بریلی میں خاتون کا الزام ہے کہ پولس نے 16 جولائی کو ملزم کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ تو درج کر لیا، لیکن بی جے پی لیڈر کے دباؤ میں ابھی تک پولیس اس کا بیان درج نہیں کروا رہی ہے۔ 

تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا 

ضلع رائے بریلی کے لال گنج تھانہ علاقہ کی رہائشی متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر نے اس کا ریپ کیا ہے، اس عورت کا یہ بھی الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر نے فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کی شکایت پر پولس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ تھک ہار کر متاثرہ نے پولس سپرنٹنڈنٹ سے انصاف کی فریاد کی ہے۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ سابق شہر پنچایت صدر امیدوار نرلیش سنگھ نے اس کی ڈیڑھ ماہ تک عصمت ڈری کی اور فحش ویڈیوز بنا لیے، اس کے بعداب ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

Published: 21 Jul 2018, 11:54 AM IST

خاتون کا الزام ہے کہ پولس نے 16 جولائی کو ملزم کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا، لیکن بی جے پی لیڈر کے دباؤ میں ابھی تک پولس اس کا بیان درج نہیں کروا رہی ہے، متاثرہ اور اس کے رشتہ دار کا یہ بھی الزام ہے کہ داروغہ اور ملزم ان پر مقدمہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ متاثرہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر ملزم کے رسوخ کے سبب اس پر کارروائی نہیں کی گئی تو وہ مع اہل و عیال پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پر خودکشی کر لے گا، اس معاملے میں پولس کچھ کہنے سے کترا رہی ہے۔

اس سے پہلے اناؤ کے ماكھی تھانہ علاقہ کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی نے بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سانگر پر الزام لگایا تھا کہ جون 2017 میں انہوں نے اسے یرغمال بنا کر کئی بار اس کا ریپ کیا تھا۔ لڑکی کا الزام تھا کہ ممبر اسمبلی کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھیوں نے بھی اس کے ساتھ ریپ کیا تھا۔

Published: 21 Jul 2018, 11:54 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2018, 11:54 AM IST