کورونا انفیکشن سے پوری دنیا میں تباہی مچی ہوئی ہے اور ہندوستان میں دوسری لہر نے کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچایا ہے۔ ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری ہی کورونا وبا پر قابو پانے کا واحد ذریعہ ہے، لیکن ہندوستان کی بیشتر ریاستوں سے ٹیکے کی کمی کی شکایت مل رہی ہے۔ اس درمیان امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور پی ایم نریندر مودی کے درمیان جمعرات کو فون پر بات چیت ہوئی جسے کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے پی ایم مودی کو فون کیا اور کچھ اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہند-امریکہ شراکت داری کو لے کر ہیرس اور مودی کے درمیان خصوصی طور پر بات چیت ہوئی، اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کورونا ٹیکہ کو لے کر بھی گفتگو ہوئی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بات چیت کے بعد ہندوستان میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ میں بھی کورونا نے زبردست تباہی مچائی، لیکن اس وقت وہاں حالات کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر جو بائڈن نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ جون کے آخر تک کورونا ویکسین کی 8 کروڑ خوراک دوسرے ممالک کو سپلائی کی جائیں گی۔ ان میں سے پہلے 2.5 کروڑ خوراک سپلائی ہوں گے جن میں سے 75 فیصد یعنی 1.9 کروڑ ’کوویکس‘ کے تحت دوسرے ممالک بھیجے جائیں گے، جب کہ بقیہ 60 لاکھ خوراک ان ممالک میں بھیجے جائیں گے جہاں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ کناڈا، میکسیکو اور جنوبی کوریا ممالک شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز