خبریں

ٹرمپ کی دھمکی،میرا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت بیٹھ جائے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ ہوا تو امریکی اقتصادیات تباہ ہو سکتی ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ قانونی پیچیدگیوں کے تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

میرا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت بیٹھ جائے گی، ٹرمپ
میرا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت بیٹھ جائے گی، ٹرمپ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو امریکی معیشت بیٹھ سکتی ہے۔ فوکس نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا، ’’میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر میرا مواخذہ ہوا تو میرے خیال میں مارکیٹ کریش کر جائے گی۔ میرے خیال میں سب غریب ہو جائیں گے۔‘‘

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مواخذے سے صورتحال مزید خراب ہی ہو گی۔ ان کے مطابق، ’’مجھے نہیں معلوم کہ آپ کسی ایسے شخص کا مواخذہ کریں، جس نے زبردست کام کیے ہیں۔‘‘

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

امریکی صدر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب ان کے سابق ساتھی مائیکل کوہن نے وفاقی عدالت کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کے کہنے پر ایک خاتون کو رقوم فراہم کی تھیں تاکہ وہ گزشتہ برس نومبر کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ تعلق کو عام نہ کرے۔

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو یہ رقوم انتخابی مہم کے فنڈز سے نہیں دی گئی تھیں بلکہ انہوں نے یہ اپنی جیب سے ادا کی تھیں۔ ٹڑمپ کے مطابق کوہن کے یہ بیانات دراصل صرف اس لیے ہیں کہ انہیں کم سزا ملے۔

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور ایسے خطرے ہیں کہ ان کی صدارتی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ تاہم ان کے مطابق ایسے امکانات کم ہی ہیں کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو سکتا ہے۔

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

واشنگٹن میں قائم نوسامین لاء فرم سے وابستہ وکیل کیٹ بیلنسکی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مواخذے کا خدشہ نہیں لیکن ٹرمپ اور ان کی انتخابی مہم کے لیے کچھ قانونی مسائل تو پیدا ہو چکے ہیں۔

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

کیٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انہی الزامات کے تحت وفاقی الیکشن کمیشن کو ایک شکایت درج کرا دی جائے گی۔

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2018, 7:14 AM IST