خبریں

یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر پر جنسی بدتمیزی کے الزامات

تین امریکی خواتین نے امریکی سفارت کار گورڈن سونڈلینڈ پر الزام لگائے ہیں کہ وہ ان سے جنسی بدتمیزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ سونڈلینڈ یورپی یونین میں امریکا کے سفیر ہیں۔ 

یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر پر جنسی بدتمیزی کے الزامات
یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر پر جنسی بدتمیزی کے الزامات 

جن خواتین نے یہ الزامات عائد کیے ہیں، ان کے مطابق گورڈن سونڈلینڈ نے یہ مبینہ 'بداخلاقیاں‘ سن 2003 اور سن 2010 کے درمیان کی تھیں۔ یہ الزامات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب حال ہی سونڈلینڈ نے امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تفتیش کے دوران ایسی گواہی بھی دی، جسے کلیدی قرار دیا گیا تھا۔

Published: undefined

سونڈلینڈ نے ان تینوں خواتین کے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے وکلاء کے توسط سے انہوں نے کہا کہ یہ الزامات امریکی صدر کے مواخذے کی کارروائی کے دوران ان کی کردارکشی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ امریکی سفیر کے خلاف یہ الزامات امریکی ریاست اوریگن سے چھپنے والے ماہانہ جریدے پورٹ لینڈ اور ایک غیر سرکاری تنظیم پرو پبلیکا کی جانب سے سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

جریدے پورٹ لینڈ میں شائع ہونے والے مضمون میں ان خواتین نے وضاحت کی کہ انہوں نے مختلف ملاقاتوں کے دوران سونڈلینڈ کی جانب سے کی جانے والی جنسی پیش قدمی کے واقعات کو فوری طور پر روک دیا تھا۔ ان میں سے ایک خاتون جینا سولس نے بتایا کہ سن 2008 میں وہ گورڈن سونڈلینڈ سے اُس وقت ملی تھیں، جب وہ ایک ہوٹل میں سیفٹی ایکسپرٹ کی ملازمت حاصل کرنے کی کوشش میں تھیں۔

Published: undefined

سولس کے مطابق اس ملاقات میں سونڈلینڈ نے انہیں اپنے گھر پر ملاقات کی دعوت دی تھی اور جب وہ ان سے ملنے گئی تھیں، تو سونڈلینڈ نے جنسی پیش قدمی کی، جسے انہوں نے روک دیا تھا۔ جینا سولس کے مطابق کچھ عرصے بعد ایک میٹنگ میں سونڈلینڈ نے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش بھی کی تھی۔

Published: undefined

الزام عائد کرنے والی ایک دوسری خاتون کا نام نکول ووگل ہے۔ ووگل کو سن 2003 میں سونڈلینڈ نے ہوٹل کا کمرہ دیکھنے کی پیشکش کی تھی اور جب وہ کمرہ دیکھنے گئیں تو سونڈلینڈ نے مبینہ طور پر زبردستی انہیں چومنا چاہا، لیکن اس خاتون نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

Published: undefined

نکول ووگل یہ الزامات شائع کرنے والے جریدے 'پورٹ لینڈ منتھلی‘ کی مالکہ بھی ہیں۔ یہ جریدہ غیر حکومتی تنظیم پرو پبلیکا کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں بھی شریک رہتا ہے۔

Published: undefined

سونڈلینڈ کی جانب سے تردیدی بیان میں اس مضمون کی اشاعت کو 'دھوکے پر مبنی صحافت‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سن 2003 میں نکول ووگل کے جریدے میں سرمایہ کاری سے انکار کے جواب میں اب یہ مضمون شائع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گورڈن سونڈلینڈ ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کی کمپنی 'پرووینانس ہوٹل‘ (Provenance Hotel) کئی ہوٹلوں کی مالک ہے۔ انہوں نے یورپی یونین میں امریکی سفیر کا منصب جولائی سن 2018 میں سنبھالا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined