خبریں

امریکہ کی ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ جاری: ایرانی وزیر خارجہ 

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں کے خلاف نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تہران حکومت کے مطابق جوہری معاہدے سے انخلاء کے فیصلے نے امریکا کو نقصان پہنچایا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ،’’امریکا نے ایران اور اس کے کاروباری شراکت کاروں کے خلاف نفسیاتی جنگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔‘‘

Published: undefined

سن 2015 میں امریکا اور بعض دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے جوہری معاہدے سے امریکا نے رواں برس مئی میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ دوسری جانب اس جوہری ڈیل کے دیگر فریق اس معاہدے کو چانے کی کوشش میں ہیں۔

Published: undefined

ایرانی نیوز ایجنسی اسنا نے ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جوہری ڈیل سے باہر نکلنے کے امریکی فیصلے نے خود واشنگٹن حکومت ہی کو نقصان پہنچایا ہے۔

Published: undefined

ایرانی وزیر خارجہ کے بقول،’’جوہری معاہدے سے انخلاء کے وقت سے اب تک امریکا اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔‘‘

Published: undefined

واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کا خاتمہ کرے اور شام اور عراق میں عسکری گروپوں کی حمایت بھی بند کرے۔

Published: undefined

ظریف نے یہ بھی کہا کہ عالمی جوہری ڈیل نے ایران میں داخلی طور پر بھی سیاسی تنازعے کو جنم دیا ہے۔

Published: undefined

امریکا کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران میں بعض سخت گیر موقف رکھنے والے نقادوں نے ایرانی صدر حسن روحانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ڈیل ’مشروط اطاعت‘ کے مترادف تھی۔

Published: undefined

ص ح / ا ا / نیوز ایجنسی

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined