اتر پردیش سیکنڈری تعلیم کونسل نے 10 ویں اور 12 ویں کلاسوں کے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ دنیاکےسب سےبڑےتعلیمی بورڈاترپردیش سکنڈری ایجوکیشن بورڈ کےہائی اسکول امتحان کےنتائج میں الہ آبادکی انجلی ورمانےٹاپ کیاہے۔ وہیں انٹرمیڈیٹ میں فتح پورکےرجنیش اوربارہ بنکی کےآکاش موریہ مشترکہ طورپر ریاست میں اول مقام پرآئےہیں۔
بورڈ کی طرف سے جاری کردہ 12ویں کلاس کے نتائج کے مطابق رجنیش اور آکاش نے صوبے بھر میں مشترکہ طور پر 93.20 فیصد نمبرلے کر پہلا مقام حاصل کیا۔وہیں، 10ویں کلاس میں الہ آباد کی انجلی ورما نے 96 فیصد نمبرکے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اس بار ہائی اسکول میں 1062 طلبہ اور 787 طالبات نے 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ اس بار 10 ویں کلاس کا ریزلٹ 6 فیصد اور 12ویں کلاس کاریزلٹ 10 فیصد کم رہا۔
Published: undefined
سکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹراور بورڈکےچیرمین ڈاکٹر اودھیش نریش شرما نے صحافیوں کوبتایاکہ بورڈکےامتحانات میں شامل ہونےوالےطلبہ وطالبات کےکامیاب ہونے کااوسط 75.15فیصداورانٹرمیڈیٹ میں کام ہونےہونےوالوں کااوسط72.43رہا۔
اودھیش شرمانےبتایاکہ اس بار ٹاپ ٹین میں الہ آبادکےبرج بہاری شاہی انٹرکالج شیوکٹی کی انجلی ورمانے96.33فیصدنمبرات حاصل کرکےریاست میں ٹاپ کیاہے۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں فتح پورکےگوپال گنج میں واقع سروودےانٹرکالج میں زیرتعلیم رجنیش اوربارہ بنکی کےلکھپراباغ میں واقع سائیں انٹرکالج کےآکاش موریہ نے93.20فیصدنمبرات حاصل کرکےمشترکہ طورپرریاست میں ٹاپ کیاہے۔
انہوں نےبتایاکہ انجلی کو600میں سے578نمبرات ملےہیں۔وہیں رجنیش شکلااورآکاش موریہ دونوں کو500میں سے466نمبرات ملے۔
Published: undefined
ہائی اسکول میں ٹاپ ٹین میں فتح پورکےوکاس وی ایم آئی سی چوک جہان آبادکی یشس سوی نےدوسرامقام حاصل کیا۔ان کافیصد94.50ہے۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں غازی پور کےلارڈس کانوینٹ جی آئی سی تلسی ساگرکی آننیہ رائےنے500میں سے463نمبرات حاصل کئےاوران کافیصد92.60رہا۔
ہائی اسکول میں ٹاپ ٹین میں تیسرےمقام پرسیتاپورکےمحمودآبادمیں واقع سیتابال وی ایم انٹرکالج کےونےکمارورمااورگونڈہ مین واقع کک ناگرگرانٹ انٹرکالج کےشنی ورماکو600میں سے565نمبرات ملےہیں۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں مرادآبادبلاری میں واقع ڈاکٹر ڈی پی ایس وی ایم انٹرکالج کےابھیشیک کمار۔بارہ بنکی کےلکھپراباغ سری سائیں انٹرکالج کےاجیت پٹیل نے500میں سے461نمبرات حاصل کئےہیں۔
یو پی بورڈکی 12 ویں کلاس کے امتحان میں ٹاپرس اس بار ایک ہی اسکول کے 5 بچے شامل ہیں اور ایک طالب علم نے 10 ویں کلاس کی ٹاپر لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔ اس اسکول کا نام بی این ایس ڈی شکشا نکیتن ہے جو کہ کانپور میں واقع ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سال ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں کل 66 لاکھ 37 ہزار 18 طلبہ و طالبات امتحان میں بیٹھے تھے۔ لیکن بورڈ کے امتحان میں یوگی حکومت کی طرف سے سختی کئے جانے کے سبب 11 لاکھ 32 ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات نے امتحانات چھوڑ دیئے۔اتر پردیش حکومت نے اس سال امتحانات کے پیش نظر اسپیشل ٹاسک فورس کو امتحانات کے مراکز پر تعینات کیا تھا۔ ریزلٹ میں شفافیت لانے کے مقصد سے اس بار سر فہرست 10 بچوں کی آنسر کاپی بھی عوامی کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز