خبریں

اناؤواقعہ: سینگرکی ریمانڈ ختم، بھیجا گیا جیل

سینگر کی پولس ریمانڈ آج دوپہر ایک بجے ختم ہونی تھی لیکن سی بی آئی اہلکاروں نے مقررہ وقت سے پہلے ہی ایم ایل اے کو جیل پہنچادیا۔ اب سی بی آئی خصوصی عدالت میں معاملہ سے متعلق دستاویزات پیش کرےگی۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  کلدیپ سنگھ سینگر کی فائل تصویر

اناؤ: مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے عصمت دری کے ملزم بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)کےرکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج جیل بھیج دیا۔

بی جےپی رکن اسمبلی اور اس کی معاون ششی سنگھ کو سی بی آئی کے افسران نے اناؤضلع جیل بھیج دیا ۔اس سے پہلے بی جےپی رکن اسمبلی کا لکھنؤ میں طبی معائنہ کرایاگیاتھا۔

ذرائع نےبتایا کہ سینگر کی پولس ریمانڈ آج دوپہر ایک بجے ختم ہونی تھی لیکن سی بی آئی اہلکاروں نے مقررہ وقت سے پہلے ہی ایم ایل اے کو جیل پہنچادیا۔اب سی بی آئی خصوصی عدالت میں معاملہ سے متعلق دستاویزات پیش کرےگی ۔

انھوں نے بتایاکہ بانگرمئو کے رکن اسمبلی کی ریمانڈ کے دوران سی بی آئی کو اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں جنھیں پختہ کرنے کے لئے سی بی آئی ایم ایل اے کو پوٹینسی ٹسٹ بھی کراسکتی ہے ۔ اس کے لئے خصوصی عدالت کی اجازت لینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Published: undefined

ادھر،سی بی آئی آج عصمت دری کی شکار لڑکی کے چارسالہ بھائی و دوبہنوں سے بھی واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کرسکتی ہے ۔خاندان کے لوگوں سے اس کی اجازت لے لی گئی ہے ۔اس دوران متاثرہ کے چچا اور ماں کوبھی محکمہ آبپاشی کے گیسٹ ہاؤس میں ہی موجود رہنے کو کہا گیاہے ۔

واضح رہے کہ عصمت دری کی شکار لڑکی اور اس کے والد کے قتل کے معاملہ کو یوگی حکومت نے گزشتہ 11اپریل کو جانچ کے لئے سی بی آئی کو سونپنے کا فیصلہ کیاتھا۔عصمت دری کے معاملہ میں کلدیپ سنگھ سینگر اور دیگر ملزمان کے خلاف ماکھی پولس نے ایف آئی درج کی تھی ۔

رکن اسمبلی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 376(عصمت دری )،366(شادی کے لئے یاجنسی عمل کے لئے مجبورکرنا)،363(اغوا)اور 506(دھمکی دینا)کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined