ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مندرجہ بالا ممالک میں جن ہزاروں اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے، ان سے یا تو حکومتیں یکطرفہ مواد شائع کر رہی تھیں یا پھر حکومتی بیانیے کے حق میں مواد پھیلایا جا رہا تھا۔
Published: undefined
ٹویٹر کی طرح دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی اس وقت شدید دباو کا سامنا ہے کہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارمز کو غلط معلومات یا پھر نفرت انگیز مواد سے صاف کریں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کی وجہ سے بھی ان سوشل میڈیا کمپنیوں نے جانچ پڑتال کرنے کا نظام مزید سخت بنا دیا ہے۔
Published: undefined
ٹویٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق متاثرہ ہزاروں اکاؤنٹس ان کی طرف سے متعارف کردہ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مکالمے کی کوششوں کو کمزور کرنے میں مصروف تھے۔
Published: undefined
مصر میں الفجر نامی نیٹ ورک کے پچیس سو اکتالیس اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔ یہ جعلی اکاؤٹنس ایران، قطر اور ترکی کے خلاف مواد کی بھرپور اشاعت میں مصروف تھے۔ ٹویٹر انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے، "تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اکاؤنٹس براہ راست مصری حکومت سے ہدایات وصول کر رہے تھے۔”
Published: undefined
اسی طرح ٹویٹر نے ہنڈوراس میں ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلنے والے اکتیس سو سے زائد اکاؤنٹ بند کیے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس ملکی صدر کے بیانیے کی ترویج میں مصروف تھے۔
Published: undefined
ٹویٹر نے سعودی عرب سے منسلک پانچ ہزار تین سو پچاس اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ایک ساتھ متحدہ عرب امارات، مصر اور سعودی عرب سے آپریٹ کیے جا رہے تھے۔ ان ہزاروں اکاؤنٹس سے ایسا مواد شائع کیا جا رہا تھا، جس میں سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی جاتی تھی۔ اسی طرح یہ اکاؤنٹس یمن میں قطر اور ترکی کے کردار کے حوالے سے تنقیدی اور یکطرفہ مواد شائع کرنے میں پیش پیش تھے۔
Published: undefined
سربیا کے ان آٹھ ہزار پانچ سو سے زائد اکاؤنٹس کو بھی بند کر دیا گیا ہے، جو وہاں برسر اقتدار سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کی مشہوری میں مصروف تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا