خبریں

مشکلات میں پھنسی اسپائس جیٹ کو ملی راحت، ایشلان آئرلینڈ میڈیسن وَن کے ساتھ 413 کروڑ روپے کا تنازعہ حل

ایشلان آئرلینڈ میڈیسن وَن لمیٹڈ کے ساتھ جاری تنازعہ کا حل گزشتہ دو ہفتوں میں اس طرح کا تیسرا تنازعہ ہے جس کا اسپائس جیٹ نے نمٹارہ کیا ہے۔

اسپائس جیٹ، تصویر یو این آئی
اسپائس جیٹ، تصویر یو این آئی 

ہندوستان کی شہری ہوابازی کمپنی اسپائس جیٹ کئی تنازعات میں پھنسی ہوئی ہے اور لگاتار اس سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس میں کامیابی بھی مل رہی ہے۔ جمعرات کو کمپنی نے اس وقت سکون کی سانس لی جب ایشلان آئرلینڈ میڈیسن وَن لمیٹڈ کے ساتھ جاری ایک تنازعہ بھی حل ہو گیا۔ کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے طیارہ کرایہ پر دینے والی کمپنی ایشلان آئرلینڈ میڈیسن وَن لمیٹڈ کے ساتھ 413 کروڑ روپے کا تنازعہ حل کر لیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ گزشتہ دو ہفتے میں اس طرح کا تیسرا تنازعہ ہے جس کا اسپائس جیٹ نے نمٹارا کیا ہے۔

Published: undefined

اسپائس جیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایشلان کے ساتھ قانونی تنازعہ کا نمٹارا ہونے سے 4.8 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 398 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس تنازعہ کے نمٹنے کے بعد اسپائس جیٹ دو ایئرفریم کا حصول کرے گی۔ عام طور پر ایئرفریم بغیر انجن والا طیارہ ہوتا ہے۔ کئی رخنات کا سامنا کر رہی اور رقم جمع کرنے کے عمل میں مصروف اسپائس جیٹ تین تنازعات کا نمٹارا کر تین ایئر فریم حاصل کر رہی ہے۔ یہ ایئرفریم بوئنگ 737 این جی طیاروں کے ہیں۔

Published: undefined

اسپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ ان (تین) کامیاب نمٹاروں سے ایئرلائن کو مجموعی طور پر 685 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ اس سے قبل اسپائس جیٹ نے 5 مارچ کو تقریباً 1.12 کروڑ ڈالر (تقریباً 93 کروڑ روپے) کے تنازعہ کے سلسلے میں کراس اوشن پارٹنرس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ اس سے قبل 28 فروری کو اسپائس جیٹ نے سیلسٹیل ایویشن کے ساتھ 2.99 کروڑ ڈالر (تقریباً 250 کروڑ روپے) کا تنازعہ سلجھایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined