خبریں

کورونا بحران کے سبب عالمی معیشت کو بدستور مشکلات درپیش: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف چیف نے جی-20 ملکوں کے وزرائے خزانہ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے، کورونا وبا سے غریبی اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے لیکن اب بھی اسے مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا تمام ممالک اقتصادی اعانت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا جورجیوا نے جی-20 ملکوں کے وزرائے خزانہ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے، کورونا وبا سے غریبی اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

کرسٹالینا جورجیوا نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ممالک عام لوگوں، محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے اقتصادی اعانت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک نے اس سال مارچ اور اپریل میں اُن ملازمتوں سے کہیں زیادہ ملازمتیں گنوائی ہیں جن کے مواقع 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے خاتمے کے بعد پیدا کئے گئے تھے۔ ان میں سے بیشتر نوکریوں کی کبھی بحالی نہیں ہوپائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined