بی جے پی حکمراں ریاست مہاراشٹر میں قبائلی خاتون کو عریاں کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹے جانے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں 35 سالہ قبائلی خاتون کو بے لباس کیا گیا اور پھر اس کے گھر والوں کے سامنے اس کی پٹائی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کے ساتھ ساتھ اس کے شوہر کی بھی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی گئی اور پٹائی کرنے والوں کا تعلق اعلیٰ ذات سے تھا۔ پولس کا کہنا ہے کہ معاملہ 12 ستمبر کو بھان گاؤں میں پیش آیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہو رہا ہے۔ پولس نے یہ بھی بتایا کہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ خاتون کی بکریاں ان چاروں میں سے کسی ایک کے علاقے میں چلی گئی تھیں جنھوں نے خاتون اور اس کے شوہر کی پٹائی کی ہے۔
Published: 26 Sep 2018, 10:05 PM IST
دراصل پاردھی طبقہ سے تعلق رکھنے والے اس گھر کے بچے بکریوں کو گھماتے ہوئے ملزمین میں سے ایک جے سنگھ واگسکر کے کھیت میں گھس گئیں۔ جے سنگھ مراٹھا طبقہ سے تعلق رکھتا ہے اور اسے یہ برداشت نہیں ہوا کہ قبائلی طبقہ والوں کی بکریاں اس کے کھیت میں چلی جائیں۔ متاثرہ خاتون نے پولس میں دی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ناراض واگسکر اپنے دو رشتہ داروں اور ایک ساتھی کو لے کر میرے گھر پہنچے اور پوری فیملی کو پکڑ لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے اس کے شوہر اور بچوں کے سامنے مبینہ طور پر اس کے کپڑے اتار دیے اور پھر اس کے ساتھ نازیبا سلوک بھی کیا۔
Published: 26 Sep 2018, 10:05 PM IST
متاثرہ قبائلی خاتون نے واگسکر کے ذریعہ لاٹھی ڈنڈوں سے اپنے شوہر کو پیٹے جانے کی بات بھی کہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹائی کے دوران ملزمین نے خاتون کو غلط طریقے سے چھوا اور ان پر نسلی تبصرے بھی کیے۔ ایک نامعلوم شخص نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس کی وجہ سے بات پھیل گئی۔
متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد پولس افسر نے اس سلسلے میں 14 ستمبر کو ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354، 324، 504 اور 506 کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ ملزمین کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی (انسداد ظلم) ایکٹ کے تحت بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن افسوسناک یہ ہے کہ اس تعلق سے ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Published: 26 Sep 2018, 10:05 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Sep 2018, 10:05 PM IST
تصویر: پریس ریلیز