دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج آج ایام تشریق کے پہلے روز تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور اپنا وقت منیٰ میں رہتے ہوئے عبادت میں گزاریں گے۔ حج 2024 کے آخری مرحلے کے دوسرے روز حجاج کرام پہلے جمرہ عقبہ یعنی بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماریں گے۔ بعدازاں درمیانے اور آخر میں چھوٹے شیطان کو سات، سات کنکریاں ماریں گے۔ وہ حجاج جو بیماری یا کمزوری یا کسی اور سبب سے خود رمی کے لیے نہیں جا سکتے وہ اپنے کسی عزیز کو اس عمل کے لیے اجازت دے سکتے ہیں جو ان کی جانب سے تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔
Published: undefined
یوم النحر کے دن جن حجاج نے طواف افاضہ نہیں کیا تھا وہ ایام تشریق میں کسی بھی وقت طواف افاضہ کر سکتے ہیں۔ حج خدمات فراہم کرنے والے گروپس کی جانب سے اپنے حجاج کو رمی کے لیے مناسب وقت کے بارے میں مطلع کر دیا جاتا ہے جس کا مقصد حجاج کو ازدہام سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ حج انتظامیہ کی جانب سے رمی کے دوسرے روز بھی جمرہ کو جانے اور رمی کے بعد حجاج کے واپس آنے والے راستوں پر اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
واضح رہے ’ایام تشریق‘ عید الاضحی یعنی یوم النحر کے بعد 11، 12 اور 13 ذوالحجہ کو کہا جاتا ہے۔ ان دنوں کو تشریق کا نام اس لیے بھی دیا گیا ہے کہ عہد رفتہ میں جب گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے وسائل نہیں ہوتے تھے تو قربانی کے گوشت کو ٹکروں کی صورت میں کاٹ کر انہیں دھوپ میں سوکھا لیا جاتا تھا تاکہ بعد میں بھی استعمال کیا جا سکے۔
(بشکریہ urdu.alarabiya.net)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز