دورِ جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے، لیکن کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مختلف مواقع پر کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہر ممالک میں رسائی بھی حاصل نہیں ہے۔ ’ٹک ٹاک‘ بھی ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شامل ہے اور اس پلیٹ فارم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کچھ ممالک میں جہاں یہ استعمال ہو رہا ہے، وہاں اس پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
Published: undefined
ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی لگانے کی تیاری پہلے سے ہی چل رہی ہے اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مسلم ملک عراق سے بھی آواز اٹھی ہے کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، بلجیم، کناڈا، فرانس، نیوزی لینڈ، افغانستان اور یوروپی یونین پہلے ہی ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں، اب عراق بھی اس فہرست میں شامل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ انھوں نے ٹک ٹاک سے سماج پر پڑنے والے منفی اثرات بتائی ہے۔
Published: undefined
عراق کے وزیر الیاسری کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس میں اظہارِ فکر کے بعد اس ایشو پر پورے ملک میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ وزیر نے میڈیا سے کہا کہ ’’میں نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے لیے وزارتی کونسل کو خط سونپ دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس پر جلد ہی غور کیا جائے گا۔‘‘ اپنے اس مطالبہ کی دلیل دیتے ہوئے انھوں نے عراق کے سماجی تانے بانے کو تباہ کرنے کے پیچھے ٹک ٹاک کا کردار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ایپ میں تعلیمی اقدار کی کمی بتائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پوری طرح تفریح پر مرکوز ہے۔
Published: undefined
فی الحال یہ کہنا جلدبازی ہوگی کہ عراق میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے گی یا نہیں، لیکن اس پر پابندی کا مطالبہ پہلے بھی کیا گیا ہے۔ عراق میں مذہبی ادارے ٹک ٹک پر ملک کی ثقافت و مذہب کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے آئے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ عراق میں تقریباً 32 ملین ٹاک ٹاک یوزر ہیں۔ یعنی اگر اس ملک میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ اس پلیٹ فارم کے لیے زوردار جھٹکا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined