خبریں

امریکہ میں پی ایم مودی اور بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان نہیں ہوگی میٹنگ، وجہ آئی سامنے

بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے ایڈوائزر نے کہا کہ وہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے

<div class="paragraphs"><p>محمد یونس اور نریندر مودی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

محمد یونس اور نریندر مودی، تصویر سوشل میڈیا

 

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے درمیان علیحدہ سے میٹنگ ہونے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں، لیکن اب بتایا گیا ہے کہ یہ میٹنگ نہیں ہوگی۔ بنگلہ دیشی امور خارجہ کے ایڈوائزر توحید حسن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ملک کے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس ہندوستانی ویزر اعظم نریندر مودی سے ملاقات نہیں کر پائیں گے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اپنے 57 رکنی نمائندہ وفد کے ساتھ یو این جی اے کے لیے وہاں پہنچنے سے پہلے نیو یارک سے نکل جائیں گے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق توحید حسن کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ روابط کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے علیحدہ ہندوستانی وزیر خارہج ایس جئے شنکر کے ساتھ دو فریقی ملاقات کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اپنے سبھی ایشوز کو سلجھا کر آپسی احترام اور غیر جانبداری کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ اپنے رشتے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ توحید حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا نمائندہ وفد منگل کے روز ڈھاکہ سے امریکہ کے لیے روان ہوگا۔

Published: undefined

ایک پریس کانفرنس کے دوران جب میڈیا نے توحید حسین سے سوال کیا کہ کیا عبوری حکومت کی طرف سے دیے گئے بیانات کے سبب ہندوستانی پی ایم کے ساتھ میٹنگ طے نہیں پائی، تو اس کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ ’’سرکردہ ہندوستانی لیڈران نے بھی تبصرے کیے ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے جو لیڈران کو میٹنگ کرنے سے روکتا ہے۔‘‘ توحید کا کہنا ہے کہ تبصروں کا پسند یا ناپسند کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ ہم اپنے پڑوسیوں کو نہیں بدل سکتے ہیں، لیکن آپسی تال میل اور اچھے رشتوں کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پی ایم مودی ہفتہ کی صبح امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ بیرون ملکی سفر پر روانہ ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے کہا کہ کواڈ (چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ) انڈو-پیسفک علاقہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے ایک اہم گروپ کی شکل میں ابھرا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کواڈ میں ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined