خبریں

ہندوستان اور فرانس کے درمیان 26 نئے رافیل طیارہ کی خریداری پر ہو رہی بات چیت، جلد لیا جا سکتا ہے فیصلہ

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کا ایک نمائندہ وفد نئی دہلی آیا ہوا ہے، اس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرڈننس کے افسران بھی شامل ہیں جو ہندوستان کے ساتھ جاری رافیل معاہدہ پر نگرانی رکھ رہے ہیں۔

رافیل، تصویر آئی اے این ایس
رافیل، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی فوج میں رافیل طیاروں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ دراصل ہندوستانی فوج اپنے بیڑے کو لگاتار مضبوط کر رہی ہے اور ایک بار پھر ہندوستان و فرانس کے درمیان رافیل طیارہ کی خریداری کو لے کر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں 26 رافیل سمندری جنگی طیاروں کی خرید سے متعلق گفت و شنید کر رہے ہیں۔ اس دوران قیمت اور دیگر متعلقہ معاملوں پر بات چیت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ہندوستان اور فرانس کے درمیان رافیل کی خریداری سے متعلق 30 مئی کو میٹنگ ہونے والی تھی۔ لیکن لوک سبھا انتخاب کے سبب اسے جون کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کا ایک نمائندہ وفد نئی دہلی آیا ہوا ہے۔ اس میں ان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرڈننس کے افسران شامل ہیں، جو ہندوستان کے ساتھ جاری رافیل معاہدے پر نگرانی رکھ رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان دونوں ممالک کی بات چیت میں ہندوستانی فریق کی نمائندگی وزارت دفاع کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایکویزیشنز کے افسر اور صارف فریق سے دیگر فوجی افسران کر رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بات چیت جن 26 رافیل سمندری جنگی طیاروں کی خرید سے متعلق ہو رہی ہے، اس کی مجموعی لاگت 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ فی الحال ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں 36 رافیل طیارے موجود ہیں۔ طیارہ کو آئی این ایس وکرمادتیہ اور آئی این ایس وکرانت سمیت ہندوستانی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز سے آپریٹ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined